شاہ ٹائون کے مرکزی داخلے پر قائم شراب خانہ احتجاج سے پہلے بند

0
123

کراچی: ملیر کے علاقے شاہ ٹاؤن نیشنل ہائے وے سے متصل اسٹیل ٹائون بس اسٹاپ کے سامنے شاہ ٹائون کے مرکزی داخلی راستے پر شراب خانے سے ہزاروں رہائشی خواتین اور فیملیوں کو سخت تکلیف کا سامنا تھا۔ شاہ ٹائون کے مرکزی راستے پر شرابی نشے میں دھت ہر وقت شراب خانے کے آس پاس موجود رہتے ہیں جس کی وجہ سے مختلف جگہوں پر کام سے واپس آنے والی خواتین کو گھر جاتے ہوئے تکلیف کا سامنا تھا تاہم شراب خانہ بند کردیا گیا۔

شراب خانے کے خلاف 10 اکتوبر کو مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں  تحریک انصاف ضلع ملیر، علما اکرام، علاقہ مکین، صحافی حضرات، سول سوسائٹی احتجاجی نے دھرنا دینا تھا۔

آج تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد اور معاہدے کے ضامن ہندو پنچائیت کے صدر سریش کمار اور ہندو پنچائیت کے ممبران کے درمیان بات چیت کی گئی۔ جس میں شراب خانہ کے مالکان وکی اور راجو نے حلف نامہ جمع کرایا۔

حلف نامے کے مطابق شراب خانہ فل الفور بند کردیا گیا ہے  اور ایک ماہ کے عرصہ میں شاہ ٹائون سے شفٹ کردیا جائیگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں