آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

0
159

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے 1998 کے بعد آسٹریلیا کے پہلے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز آئندہ سال مارچ اپریل میں کھیلی جائے گی۔

مہمان ٹیم نیشنل اسٹیڈیم میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ میچ کا آغاز 3 مارچ کو ہوگا۔

سیریز کے باقی دو ٹیسٹ میچز 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور 21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے چاروں وائیٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گےَ یہ میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گے۔ سیریز میں شامل تمام ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دوران مارک ٹیلر کی قیادت میں مہمان ٹیم نے سیریز ایک صفر سے اپنے نام کی تھی۔ آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ 1959 میں رچی بینوا کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

میچز شیڈول میں 3 تا 7 مارچ کو پہلا ٹیسٹ میچ کراچی میں کھیلا جائے گا اور 12 تا 16 مارچ کو دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ 21 تا 25 مارچ کو تیسرا ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 29 مارچ کو لاہور میں 31 مارچ کو۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 2 اپریل کو تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ لاہور میں کھیلا جائے گا اور 5 اپریل کو واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں