چیئرمین پی ٹی آئی کو چار گولیاں نہیں لگیں، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

0
52

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان مقدمہ میں ہمیں نامزد کرنے کا شوق پورا کرلیں، ہم شامل تفتیش ہونے کیلئے تیار ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو چار گولیاں نہیں لگیں، عمران خان کا غیر جانبدار میڈیکل بورڈ سے چیک اپ کروایا جائے، اگر چار گولیاں عمران خان کو لگی ہو تو میں سیاست چھوڑ دونگا، ورنہ عمران کو چھوڑنی ہو گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عمران خان مقدمہ میں ہمیں نامزد کرنے کا شوق پورا کر لیں، ہم شامل تفتیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو چار گولیاں نہیں لگیں، عمران خان کا غیر جانبدار میڈیکل بورڈ سے چیک اپ کروایا جائے۔ اگر چار گولیاں عمران خان کو لگی ہو تو میں سیاست چھوڑ دونگا ورنہ عمران کو چھوڑنی ہوگی۔

رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ فوج ایک منظم ادارہ ہے، کوئی فرد ادارے کی پالیسی کے خلاف جا نہیں سکتا، اگر کوئی جائے گا تو وہ اس سے بچ نہیں سکتا۔

انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان کافی ہے۔ صوبائی حکومت نے مٹھی بھر لوگوں کو احتجاج پر لگایا ہوا ہے، صوبائی پولیس ان مٹھی بھر لوگوں کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان فتنہ فساد اور انار کی پھیلانا چاہتا ہے، عمران خان نے اسی لئے تین نام چنے۔ جوڈیشری، پاک فوج کو ایسی سیاست کیلئے استعمال کرنا ملک کیلئے تباہ کن ہے۔ ملزم نوید کو تحریک انصاف نے کارکنوں نے ہی پکڑوایا ہے۔ جتنی مرضی تفتیش ہو جائے عمران خان پر حملے کا اصل ملزم نوید ہی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ لانگ مارچ کے حوالے سے حکومت کی چار نومبر سے تیاری پوری تھی، یہ لانگ مارچ کرنے میں لیٹ ہوگئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں