کوچی قبیلے کے سربراہ نور رحمان کوچی کا پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قتل کرنے کا دعوع مسترد

0
154

اسلام آباد: افغانستان کی کاروباری شخصیت اور کوچی قبیلے کے سربراہ نور رحمان کوچی نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قتل کرنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے معاملے کی شفاف اور آزاد انکوائری کمیشن قائم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزام سچ ثابت ہونے پر چاہے جو مرضی سزا سنائے جبکہ الزام غلط ہونے پر الزام لگانے والے کو نشان عبرت بنایا جائے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے بیٹے طلعت رحمان کوچی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے نور رحمان کوچی نے کہا کہ میں گزشتہ 40 سال سے پاکستان میں رہ رہا ہوں، اسلام آباد کا رہائشی ہوں، میرے 15 بچے ہیں، میرا افغانستان میں کاروبار ہے اور اپنے کاروبار کے ذریعے پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کیا ہے، 18 مئی 2022ء کو خیبرپختونخوا حکومت نے میرے نام سے تھریٹ خط جاری کیا، خط میں لکھا تھا کہ میں عمران خان کو قتل کرنا چاہتا ہوں، جس پر مجھے اٹھوالیا گیا اور تفتیش کے بعد پوری تسلی ہونے پر واپس باعزت طریقے سے گھر پر چھوڑ دیا گیا، مراد سعید نے پریس کانفرنس میں میرا نام لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مراد سعید نے مجھے افغانی کہا جبکہ میرے حوالے سے ٹھریٹ خط میری فیملی کے لیے خطرہ ہے، میں ایک تاجر ہوں، اپنے قبیلے کا سربراہ ہوں، اپنے تحفظ کیلئے حکومت اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتاہوں، میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو سامنے لے آئیں، میں نے مراد سعید کو دیکھا ہی نہیں میرے پاس مراد سعید کی کوئی وڈیوز نہیں ہے، عمران خان سے مطالبہ ہے کہ اپنے اردگرد لوگوں کی نہ سنیں۔

انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مراد سعید کی جانب سے مجھ پر لگائے جانیوالے الزامات کی شفاف انکوائری کیلئے آزاد کمیشن تشکیل دیا جائے اور اگر الزامات ثابت جائیں تو بے شک جو چاہے سزا دی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں