ٹم ساؤتھی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے پاکستان کو خطرناک ٹیم قرار دے دیا

0
114

سڈنی: نیوزی لینڈ کی ٹیم کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے پاکستان کو ایک خطرناک ٹیم قرار دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹم ساؤتھی نے کہا کہ جب ٹیم ٹاپ فور میں پہنچ جاتی ہے تو آگے جانے کا چانس ہر ٹیم کے پاس ہوتا ہے، ہم حالیہ وقتوں میں کئی بار پاکستان کے مد مقابل آئے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے۔

کیوی بولر نے کہاکہ پاکستان ٹیم غالباً سوچ رہی تھی کہ ان کے پاس زیادہ چانس نہیں ہے لیکن انھوں نے ایک اور بہترین کارکردگی دی۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں ایک بڑا خطرہ ثابت ہوگی، پاکستان ایک معیاری ٹیم ہے اور ہمیں ان سے آگے نکلنے کے لیے بدھ کو انھیں شکست دینی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ سیمی فائنل کا کھیل ایک دلچسپ کھیل ہے، امید ہے کہ ہم جس طرح کھیل رہے ہیں ویسے ہی سیمی فائنل میں بھی اچھی پرفارمنس جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل 9 نومبر کو ہوگا جبکہ 10 نومبر کو دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹم ساؤتھی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے پاکستان کو ایک خطرناک ٹیم قرار دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹم ساؤتھی نے کہا کہ جب ٹیم ٹاپ فور میں پہنچ جاتی ہے تو آگے جانے کا چانس ہر ٹیم کے پاس ہوتا ہے، ہم حالیہ وقتوں میں کئی بار پاکستان کے مد مقابل آئے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں