جامعہ سندھ آفیسرز ایسوسی ایشن کی نئی منتخب باڈی کی شیخ الجامعہ سے ملاقات

0
60

جامشورو: سندھ یو نیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نئی منتخب باڈی کے عہدیداروں نے انجنیئر سجاد حسین شاہ کی زیر  قیادت شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو سے ملاقات کی۔ جس میں آفیسرز ایسوسی ایشن کے وفد نے وائس چانسلر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 شیخ الجامعہ نے بلا مقابلے منتخب تمام عہدیداروں کو مبارکباددی اور امید ظاہر کی کہ نئی منتخب آفیسرز باڈی جامعہ میں اصلاحات سے متعلق انتظامیہ کے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنالیں گے اور ادارے کی ترقی کے حوالے سے انتظامیہ کے ہم قدم ہونگے۔ شیخ الجامعہ نے کہا کہ سندھ یونیورسٹی کی مل کر خدمت کرنی ہے تاکہ ادارے کی نیک نامی میں اضافہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ سندھ خوشحال ہوگی تو ملازم بھی خوشحال ہونگے، اس لیے ہمیں مل کر محنت کرنی ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں