مرسڈیز ہو یا لوکل بس ہمارے لئے گاڑی گاڑی ہوتی ہے، عدنان صدیقی

0
102

کراچی: ڈراموں کے معروف اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ مرسڈیز ہو یا لوکل بس ہمارے لئے گاڑی گاڑی ہوتی ہے۔

اداکار عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ادکار اعجاز اسلم کے ہمراہ ایک چمکتی ہوئی ویگن پر کھڑے ویڈیو بنوا رہے ہیں تاہم کیمرہ قریب آتے ہی عدنان صدیقی لوکل بس کے کنڈیکٹر کی طرح آواز لگانا شروع کردیتے ہیں، لالوکھیت ، لالوکھیت۔

https://www.instagram.com/p/CNZ_5_sBWTe/?igshid=1hx6zexuanmt2

دلچسپ ویڈیو کے کیپشن میں عدنان صدیقی نے لکھا کہ دیسی لوگوں کی سب سے خاص بات یہ ہوتی ہے کہ وہ چاہیں کہیں بھی چلے جائیں لیکن وہ کبھی بھی اپنا انداز نہیں بھولتے۔

عدنان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ کوئی لوکل بس ہو یا فور بائے فور مرسڈیز یا پھر کوئی اس سے بھی مہنگی ترین گاڑی ہو، ہم لوگوں کے لئے گاڑی گاڑی ہوتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں