نیب نے نجی ٹی وی چینل کے مالک کو گرفتار کرلیا

0
85

اسلام آباد: ‏نیب کراچی نے کیپیٹل ٹی وی کے ایم ڈی باسط ریاض شیخ کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔ کیپیٹل ٹی وی کے مالک پر سندھ فیسٹیول میں کرپشن کے الزامات ہیں، نیب 2016 سے نوٹس جاری کر رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق میڈیا پارٹنر بن کر فیسٹیول میں بلائے گئے فنکاروں کو معاوضے ادا نہیں کئے گئے۔

سندھ فیسٹیول میں 2 ارب سے زائد کرپشن کی تحقیقات کے دوران بڑی گرفتاری ہے۔

نیب کراچی نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے “کیپیٹل ٹی وی” کے مالک باسط ریاض شیخ کو گرفتار کرلیا
فیسٹیول اتنا ضروری تھا کہ سمری سے انکار پر دو دن میں 3 سیکرٹریز تبدیل کیے گئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں