کوئٹہ کا ہیرو، محمد فیصل نےاپنی جان پر کھیل کر کئی لوگوں کی جانیں بچالیں

0
300

لاہور: یہ کسی ہالی ووڈ فلم کا سین نہیں اور نہ ہی یہ انگلش یا تامل فلموں کا کوئی ایکشن ہیرو ہے جو سین میں جان بھرنے کے لیے سٹنٹ کا سہارا لے کر سین کو ہٹ کرادیتے ہیں۔

ہمارا آج کے اس ہیرو کا تعلق کوئٹہ سے ہے، محمد فیصل نے منگل کی شام کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر اپنی جان پر کھیل کر کئی لوگوں کی جانیں بچالیں۔

ایک پٹرول پمپ پر فیول خالی کرنے کے دوران آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، ٹینکر میں بیس ہزار لٹر پیٹرول تھا، جس سے بڑی تباہی آسکتی تھی اور بھاری جانی و مالی نقصان کا اندیشہ تھا۔ محمد فیصل ایک منٹ بھی ضایع کیے بغیر ٹینکر کو تین کلومیٹر آبادی سے دور لے گیا۔

محمد فیصل نے ایک مقام پر ٹینکر کو روکنا چاہا لیکن وہاں دو گاڑیاں آگئیں، جن میں کُچھ لوگ سوار تھے اس لیے انہوں نے ٹینکر مزید آگے لے جانے کا فیصلہ کیا مگر وہاں بھی دکانیں اور آبادی آگئی اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس طرح انہیں خالی میدان تک پہنچنے کے لیے تین کلومیٹر تک آگ کے شعلوں میں لپٹے ٹینکر کو چلانا پڑا۔

اس دوران آگ بہت قریب پہنچ گئی جس کی شدت ان کے جسم تک محسوس ہورہی تھی۔ فیصل نے ٹینکر کو تقریباً 80 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھگایا، بعد میں جب ٹینکر روکنے کی کوشش کی تو بریک نے آگ کی وجہ سے کام چھوڑ دیا، اس لیے گیئر کی مدد سے گاڑی کو کنٹرول کرنا پڑا اور یوں کئی لوگوں کی جانیں اس بہادر ہیرو کی وجہ سے محفوظ رہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں