چینی اسکینڈل میں ملوث وفاقی وزیر کی اسٹیل ملز آمد، برطرف ملازمین کا اہل خانہ کے ہمراہ احتجاج

0
151

اسلام آباد: پاکستان اسٹیل ملز میں ماضی میں خطاب کے دوران اسٹیل ملز کو چلانے کے جھوٹے وعدے دعوے کرنے والے وزیر اعظم عمران خان کے وفاقی وزیر اور چینی اسکینڈل میں ملوث کاروباری الیکٹیبلز خسرو بختیار بھی عمرانی ٹھگ نکلے۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو پرویز کی پاکستان اسٹیل آمد پر آل ایمپلائیز ایکشن کمیٹی کی کال پر ملازمین و اہلخانہ کا اسٹیل مل کے 2 نمبر گیٹ پر پرامن احتجاج کیا اور وفاقی وزیر پیداوار خسرو بختیار ملازمین کے مطالبات سننے کے بجائے راستہ تبدیل کرگئے۔

احتجاج کے باعث وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو پرویز کا روٹ تبدیل، 2 نمبر رسیپشن گیٹ کی بجائے 4 نمبر آئوٹ گیٹ سے اسٹیل ملز کے اندر داخل ہوئے۔ گیٹ نمبر 4  کئی سالوں سے ویلڈ کرکے سیل کیا گیا تھا جس کی ویلڈنگ توڑنے میں تقریباً 40 منٹ لگے۔

 اس حوالے سے ملازمین پاکستان اسٹیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزیر نے اپنا روٹ تبدیل کرکے یہ ثابت کردیا کہ وہ  عوامی اور جمہوری وزیر نہیں ہے اگر یہ واقعے ہی عوامی اور جمہوری وزیر ہوتے تو روٹ تبدیل کرنے کی بجائے ملازمین سے ملتے اور ان کے دکھ اور درد سنتے انہیں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام وزراء سلیکٹڈ ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں