ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی طرف سے عشائیے کا اہتمام

0
81

اسلام آباد: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت۔

پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں شریک تھیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی جانب سے دئیے گئے عشائیے پی ڈی ایم اتحاد کے تمام سینیٹرز کی شرکت کی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پینل سے سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری بھی عشائیے میں شریک تھے جبکہ عشائیے میں راجہ پرویز اشرف، فرحت اللہ بابر، شازیہ مری اور فیصل کریم کنڈی بھی شریک تھے۔ عشائیے میں سعید غنی اور امجد آفریدی، چنگیز جمالی، حیدرزمان قریشی، لطیف کھوسہ، رومینہ خورشید عالم، سحر کامران اور علی حیدر گیلانی بھی شریک تھے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن و حکومتی اتحاد کے سینیٹرز سے فرداً فرداً ملاقات کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں