امریکا کا بدنام زمانہ گوانتانامو بے حراستی مرکز سے سعودی انجینئر کی رہائی کا اعلان

0
79

کراچی: امریکا نے گوانتانامو بے میں واقع اپنے بدنام زمانہ حراستی مرکز سے ایک سعودی انجینئر کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔

امریکی حکام نے سعودی شہری کو11 ستمبر2001 کوالقاعدہ کے حملوں کے مشتبہ ملزم کے طور پر دو دہائی قبل گرفتار کیا تھا لیکن اس پر کبھی فردِجرم عائد نہیں کی گئی تھی۔

48 سالہ غسان الشربی کو مارچ 2002 میں القاعدہ کے ایک فردکے ساتھ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اس نے امریکی ریاست ایریزونا کی ایک ایروناٹیکل یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی تھی اور نائن الیون حملوں کی سازش میں ملوّث القاعدہ کے دو ہائی جیکروں کے ساتھ فلائٹ اسکول میں تعلیم وتربیت حاصل کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں