ڈاکٹر بیربل قتل کیس میں اہم پیش رفت، قتل کی سپاری لینے والے 2 ٹارگٹ کلرز کے انکشافات

0
72

کراچی: ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کی سپاری لینے والے ملزموں کے تحقیقات میں انکشافات سامنے آگئے ملزموں کی شناختی دستاویزات اور تصاویر سامنے آگئیں۔

ملزموں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر کو قتل کرنے کے لیئے اسلحہ بنارس پل کے نیچے فراہم کیا گیا، اسلحے کا بندوبست سپاری دینے والے ملزم امان نے کیا، ملزموں میں شامل صغیر رکشہ ڈرائیور نکلا،

تفتیشی حکام کے مطابق دبئی میں موجود امان اور رکشہ ڈرائیور صغیر کی ملاقات 2017 میں ہوئی، اسلحہ اور ریکی کے لیئے دونوں ملزموں نے رکشہ استعمال کیا، ڈاکٹر کو قتل کرنے کے لیئے امان نے مرسلین کو صغیر سے ملوایا، مرسلین باجوڑ ایجنسی جبکہ صغیر ماڑی پور کا رہائشی ہے، ملزموں سے تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں