دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ماؤں کا عالمی دن

0
24

ہرسال مئی کے دوسرے اتوار کو ماؤں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن ماؤں کے نام ہوتا ہے۔ ماں وہ ذات ہوتی ہے جو نسل انسانی کو ناصرف آگے بڑھاتی ہے بلکہ اس کی گود ہی انسان کی پہلی تعلیمی درس گاہ ہوتی ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کے لئے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔ اس دن بچے اپنی ماں کو خوش کرنے کے لئے خاص اہتمام بھی کرتے ہیں۔ وہ اپنی ماں کو تحائف بھی پیش کرتے ہیں جو روایتی پھولوں سے لےکر تہنیتی کارڈز اور قیمتی چیزوں تک محیط ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق 1967ء سے ہر سال مئی کے دوسرے اتوارکو تمام رکن ممالک میں ماؤں کی عظمت، ان کی اہمیت و افادیت، ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کیلیے ماؤں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں