وانا کے بازاروں میں اشیاء خردونوش کی قمیتیں ملک بھر سے کم

0
70

وانا: مقامی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی جانب سے اشیائے ضرویہ کی مد میں نرخنامے جاری کرکے دکانداروں نے آویزاں کردیئے گئے۔

سرکاری نرخ ناموں کے مطابق آٹا، گھی اور چینی کے علاوہ دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ملک کے دوسرے اضلاع کی بانسبت کم ہیں۔

نرخ نامہ کے مطابق لو پہاڑی کی فی کلو 40 روپے، پیاز 90، ٹماٹر 80، مرچ پائو 50، شملہ مرچ 40،  بنگن 50، بھنڈی 120، لیموں اور ادرک  80، کھیرا، کدو اور توری 60 روپے، ٹنڈہ اور کھوسہ 50/50 ہے۔ دوسری طرف پھل کی قیمتیں آم اور کیلا 150 خربوز 80/ 100 اور کیلا 150 پر دستیاب ہیں۔

اس کے علاوہ سب ڈویژن وانا میں آٹا، چینی اور گھی کی قیمتیں سمگلنگ کے باعث آسمان سے باتیں کرتی ہے۔ جو غریب عوام کے قوت خرید سے باہر ہیں۔

اس بابت مقامی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ ہدایت جاری کی کہ اگر مذکورہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کسی بھی دکاندار نے ردوبدل کیا تو سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں