ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کی زیرصدارت مون سون سے متعلق اجلاس

0
38

ٹھٹھہ : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹھٹھہ علی ذوالفقار میمن  نے مون سون کی بارشوں سے نمٹنے کے لیے  انتظامات کے ہوالےسے در بار ہال مکلی میں ممکنہ  بارشوں سے قبل انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث اس سال معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔
 ضرورت اس امر کی ہے کہ ماضی کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے  متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ متوقع مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام مشنری کو فعال رکھا جائے اور نالوں کی صفائی کرائی جائے۔

 واپڈا حکام کو بھی ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بارشوں کے دوران لائٹ بحال رہے جبکہ فنی خرابی کی صورت میں جلد از جلد مرمتی کام کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ رین ایمرجنسی کے دوران ہمیں مربوط روابط کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر1 نے چیف میونسپل آفیسر سمیت ضلع بھر کے تمام ٹاؤن آفسران کو بھی ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں کے شہروں کی صفائی ستھرائی سمیت ممکنہ بارشوں کے دوران نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز و مختیارکاروں سمیت آبپاشی، لوکل گورنمنٹ، ڈرینیج، پبلک ہیلتھ، لائیواسٹاک، صحت، روینیو، واپڈا، کے الیکٹرک و دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں