سبزی سستی فروخت کرنے والے دکاندار کے خلاف گراں فروشی کا مقدمہ

0
68

لاہور: سبزی سستی فروخت کرنے والے دکاندار کے خلاف گراں فروشی کا مقدمہ۔ سیشن عدالت نے رائیونڈ پولیس کو سبزی فروش وقاص کو تاحکم ثانی گرفتار کرنے سے روک دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ساحر اسلام نے ملزم وقاص کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے شہری وقاص کی مہنگی سبزی فروخت کرنے کے مقدمہ میں بھی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔ عدالت نے ملزم وقاص کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزار شہری نے موقف اپنایا کہ پولیس نے مہنگی سبزی فروخت کرنے کے الزام میں بلاجواز مقدمہ درج کررکھا ہے اور پولیس کی جانب سے پہلے سستی سبزی بیچنے کا مقدمہ درج کروایا گیا جس میں ضمانت کنفرم ہوئی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے انتقامی کارروائی کیلئے مقدمہ درج کیا۔ شہریوں کی سہولت کیلئے سستی سبزی فروخت کرتا ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں