گلوکار راحت فتح علی خان کی قذافی اسٹیڈیم سینٹر آمد

0
79

لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی قذافی اسٹیڈیم ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر آمد۔ راحت فتح علی خان اپنے بیوی کے ہمراہ ویکسینیشن سینٹر آئے۔ 28 دن مکمل ہونے پر اپنی دوسری ویکسینیشن کروائی۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک اور اے سی ماڈل ٹاؤن قذافی ڈرائیو تھرو پر موجود تھے۔

راحت فتح علی خان نے کہا کہ پاکستان میں انڈیا کے کروونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور عوام الناس احتیاط برتیں۔ اپنی ویکسینیشن ضرور کروائیں۔ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ ضرور رکھیں۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر کا مقابلہ سب نے ملکر کرنا ہے اور عوام الناس پہلی جیسی ذمہ داری کا ثبوت دیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں