ڈبو چوہدری نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ‘فیک سائنٹسٹ’ بولنے کی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی

0
312

کراچی (مدثر غفور) پاکستان کی سیاست میں مختلف سیاسی جماعتوں اور ہر حکومت میں اہم عہدوں پر رہنے والی شخصیات کے ترجمان وفاقی وزیر اطلاعات ‏فواد چوہدری المعروف ‘ڈبو’ نے ایٹمی سائنسدان محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے متعلق ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔

 عدالت سے سزا یافتہ پھانسی کے مجرم آمر جرنل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی محبت میں اندھے ہوکر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ڈبو نے ٹویٹ میں زہر اُگلتے ہوئے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ‘فیک سائنسدان’ قرار دیا تھا اور ڈاکٹر سلام اور پرویز ہود بھائی کو قومی ہیرو قرار دیا تھا۔

ٹویٹ 9 سال قبل نومبر 2012 کو شام 7 بج کر 18 منٹ پر کی گئی تھی۔ ڈبو کے ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے متعلق کیے گئے پرانے ٹویٹ کے مختلف اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید تنقید کی جارہی ہے اور تنقید سے بچنے کیلئے موصوف وزیر نے رات گئے ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔

ٹویٹ ڈیلیٹ ہونے کے بعد ایک پھر ڈبو تنقید کی ذد میں آگئے ہیں۔ ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ لگے ہاتھوں وہ ٹویٹس بھی ڈیلیٹ کردیں جن میں یوتھیوں کو غلیظ گالیاں دیتے رہے ہیں۔

ایک خاتون ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ‏‎‎ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے سے ان کی اصلیت تھوڑی بدل جائے گی سب کے پاس اسکرین شاٹ موجود ہیں۔ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ مطلب اب پی ٹی آئی والے مانیں گے کہ وہ ٹویٹ فیک تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں