کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 29 جنوری کو پریس کلب میں ہوں گے

0
62

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کی حتمی جنرل ممبر شپ لسٹ کراچی پریس کلب کے نوٹس بورڈ پر آویزاں اور کے یو جے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردی گئی ہے جس کا لنک یہ ہے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے یو جے کی ووٹر لسٹ برائے انتخابات 2022 پہلے ہی کراچی پریس کلب کے نوٹس بورڈ اور کے یو جے کی ویب سائٹ پر موجود ہے اس کا لنک بھی یہاں شیئر کیا جارہا ہے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات آئین کے مطابق 29 جنوری 2022 کو کراچی پریس کلب میں ہوں گے، جس کیلئے کرامت علی کی سربراہی میں الیکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ جس کے دیگر ارکان میں اسد بٹ، مہناز رحمن، ناصر منصور اور فیصل صدیقی شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں