پاکستان کوسٹ گارڈ کے زیر اہتمام لسبیلہ میں فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد

0
170

گوادر: پاکستان کوسٹ گارڈ اوتھل بٹالین 4 کی جانب سے ضلع لسبیلہ علاقے ناکہ کھارڑی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

فری میڈیکل کیمپ سے علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے استفادہ کیا۔ کیمپ میں 773 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ جس میں 263 عورتیں، 300 بچے اور 180 مرد شامل تھے۔

مریضوں میں ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔ پسماندہ ساحلی علاقوں میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ ایک تسلسل سے منعقد کئے جا رہے ہیں تاکہ سہولتوں سے محروم علاقوں کی آبادی صحت کی مفت اور بروقت سہولیات حاصل کر سکے۔

اس موقع پر موجود لوگوں نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اور فری میڈیکل کیمپ میں فراہم کی جانیوالی اقدام کو سراہا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں