مشرق وسطیٰ اور کیف کی ثقافت میں مشترک نکات ہیں، یوکرینی خاتون اول

0
52

کراچی: یوکرین کی خاتون اول اولینا زیلنسکی نے کہا ہے کہ کیف کے مشرق وسطیٰ کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔ مشرق وسطی اور یوکرین کے لوگوں کے درمیان ان دونوں ملکوں کی ثقافت میں بہت سے مشترک نکات ہیں۔

‘العربیہ’ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران او لینا زیلنسکی نے مزید کہا کہ مجھے زیادہ یقین ہو گیا کہ ہمارے پاس ایسے نکات ہیں جو ہمیں الگ کرنے والے نکات سے زیادہ متحد کرتے ہیں۔ ہم بھی اپنے بچوں اور والدین سے بھی پیار کرتے ہیں، ہم ان کا خیال رکھتے ہیں۔ ہم اپنی ثقافت اور زبان سے محبت کرتے ہیں اور اس کی نشوونما کرتے ہیں۔ اس بنیاد پر ہمارے پاس بہت زیادہ صلاحیت ہے۔

اولینا نے کہا میں پوری عرب دنیا سے کہنا چاہتی ہوں، میں جانتی ہوں کہ آپ ہمیں سمجھتے ہیں کیونکہ باشعور لوگ ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ کا تعاون تمام یوکرینیوں کے لیے جاری رہے گا۔ ہمیں واقعی آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں