وزیرِ اعظم عمران خان سے مفتی رحیم، مہتمم جامعہ رحیمیہ کراچی کی ملاقات

0
242

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے مفتی رحیم، مہتمم جامعہ رحیمیہ کراچی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، قائد حذبِ اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، رفیع الدین، زبیر موتی، کرنل (ر) عبدالمغنی اور خلیل الرحمن مولا خیل شامل تھے۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم کے ریاستِ مدینہ کے ویژن پر تفصیلی گفتگو۔ اس کے علاوہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت بڑھتی ہوئی بیرونی سرمایہ کاری بھی گفتگو کا حصہ رہی۔

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت قانون کی بالا دستی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔ کمزور اور طاقتور کیلئے یکساں قانون اور دفاتر میں سزا اور جزا ہی نظام میں بہتری لا سکتا ہے۔ حکومت کی اولین ترجیح ہے کرپٹ عناصر کی سہولت کاری والے نظام کو درست کرکے قانون کی گرفت مضبوط کی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں