صوبائی وزیر ترقی نسواں کی کراچی یونیورسٹی میں شجرکاری مہم میں شرکت

0
76

کراچی: صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جبکہ پاکستان اس وقت دنیا کہ شدید متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے لہذا ماحولیاتی تبدیلی سے نبرد آزما ہونے کے لیے شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی یونیورسٹی کے شعبہ وومن اسٹڈیز اور شہری تنظیم کے اشتراک سے دوسری شجرکاری مہم “Clean and Green Campus” میں شرکت اور حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی، ڈائریکٹر سینٹر آف ایکسیلینس فار وومن اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ، ڈاکٹر اسماء، ڈاکٹر عالیہ، ڈاکٹر شگفتہ، ڈاکٹر سیمی، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات محمد آصف خان و اساتذہ کرام و طلباء بھی موجود تھے۔

سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ سندھ حکومت نے دعوئوں کے بجائے سندھ بھر میں عملی طور پر لاکھوں درخت لگائے ہیں جبکہ پارکس و کھیلوں کے میدانوں کو دوبارہ بحال کرنے اور انھیں مزید خوبصورت بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا ثواب بھی ہے اور سنت بھی جس میں معاشرے کے ہر فرد کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ کراچی کی آبادی ڈھائی کروڑ سے زیادہ ہے اور اگر اس حساب سے ہر شخص نے اپنے حصے کا ایک پودا لگایا اور اسکی دیکھ بھال کی تو گویا ہم شخصی حیثیت میں ڈھائی کروڑ سے زائد پودے لگاچکے ہوں گے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ اس کار خیر میں سندھ حکومت کا ساتھ دیں اور اپنی نسلوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کا سبب بنیں۔ صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی و دیگر نے پودے بھی لگائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں