الیکشن کمیشن نے پنجاب انتخابات پر رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کردی

0
74

اسلام آباد: الیکشن کمیشن حکام نے سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کردی۔

الیکشن کمیشن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب انتخابات کے لیے فنڈز دیے گئے نہ ہی مطلوبہ سیکیورٹی فورس دی گئی، الیکشن کمیشن کی ایک صفحہ پر مشتمل رپورٹ چیف جسٹس کو پیش کی گئی اور 21 ارب روپے تاحال فراہم نہیں کیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ پنجاب نگران حکومت نے سیکیورٹی کیلئے صرف 75 ہزار اہلکار دینے کی رضامندی ظاہر کی اور رپورٹ میں کہا کہ پنجاب میں انتخابات کیلئے تین لاکھ سیکورٹی اہلکاروں کی کمی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں