پاکستان اور افغانستان کے وزرا کی عبدالرحمن السدیس سے ملاقات

0
144

اسلام آباد: سعودی عرب میں  مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے پاکستان کے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور افغانستان کے وزیر حج و اوقاف و رہنمائی شیخ محمد قاسم حلیمی نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید، مملکت میں متعین افغان سفیر احمد جاوید مجددی، او آئی سی میں افغان سفیر ڈاکٹر شفیق اور پاکستانی اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر قبلہ ایاز بھی موجود تھے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی  کے  مطابق ڈاکٹر السدیس نے پاکستان اور افغانستان کے وزرا کو افغانستان اعلان امن کانفرنس کے مثبت فیصلوں پر مبارکباد پیش کی۔ 

ڈاکٹر السدیس نے اس موقع پر کہا کہ  شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے افغانستان میں امن و امان قائم کرانے کے لیے متحارب فریقوں کے درمیان مصالحت کی حمایت، افغان بحران کے جامع پائیدار حل کے لیے جو کاوشیں کیں وہ قابل قدر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی تاریخ رہی ہے کہ اس نے ہمیشہ دہشتگردی و انتہا پسندی کی مخالفت، مسلمانوں کے مسائل کے حل، دین اسلام کی رواداری، میانہ روی، اعتدال پسندی اور امن و سلامتی کے اصولوں کی آبیاری اور مسائل کے سیاسی حل اپنانے کے لیے ہمیشہ کوشش کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں