گھر سے ماڈل گرل کی برہنہ لاش برآمد

0
375

لاہور: شہر لاہور میں گھر سے ماڈل گرل کی برہنہ لاش برآمد۔ ماڈل نایاب نےعباس لونے والا کے معروف گانے ‘گڈی توں منگا دے، تیل میں پوانی آں’ میں بھی ماڈلنگ کی تھی۔

ڈیفنس فیز فائیو میں 29 سالہ ماڈل نایاب گھر میں اکیلی رہتی تھی۔ جسے نامعلوم افراد نے تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا اور لاش برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔

مقتولہ نایاب غیر شادی شدہ تھی اور اس کے دو سوتیلے بھائی ہیں۔ پولیس نے سوتیلے بھائی محمد علی ناصر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مقتولہ کے بھائی محمد علی ناصر کے مطابق وہ بہن کے گھر گیا تو بہن کی برہنہ لاش ٹی وی لاؤنچ میں پڑی ہوئی تھی۔نایاب گھر میں اکیلی رہتی تھی جبکہ اس کے باتھ روم کی جالی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔ میری بہن کے گلے پر زخم کے نشان تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں