آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں”ساﺅنڈ اسپرٹ“ کی دوسری قسط کا رنگارنگ انعقاد

0
110

کراچی: شہر کراچی میں موسیقی کی ترویج کے لیے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی میوزک اکیڈمی کی جانب سے موسیقی سے بھرپور پروگرام ساﺅنڈ اسپرٹ سیکنڈ ایپی سوڈ کا انعقاد آرٹس کونسل کراچی میں کیاگیا۔

ساﺅنڈ اسپرٹ کی دوسری قسط میں آرٹس کونسل کراچی کی میوزک اکیڈمی کے گلوکاروں کے ساتھ کراچی اور اندرونِ سندھ کے مختلف بینڈز اور گلوکاروں نے اپنے فن کا اظہار کیا جن میں مائی ڈھائی، ایکما بینڈ، کشمیر بینڈ، جیمبروز، ہیش ٹیگ، کراچی فوک آکیسٹرا، خضروِدٹیم، ماہ نور سحر، نور لطیف، نیوٹن مشتاق اینڈ منیب، حسن آصف، عبدالرافع، ویزواجد ،زین، رمشاءقریشی، سمیع امیری، شاہد رحمان، شمس العارفین، احسن باری، آفاق عدنان، انتظار حسین، مصطفی خان، ارمان رحیم، مصطفی بلوچ شامل تھے۔

 تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ جوائنٹ سیکریٹری اسجد بخاری اراکین گورننگ باڈی سمیت ترکی کے قونصل جنرل تولگا اچک نے شرکت کی۔ شمس العارفین کی ہدایت کاری پر مبنی ڈرم سرکل کا زبردست انعقاد کیاگیا، آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی کے ایکمابینڈ کے پہلے اوریجنل گانے”لاہوتی“ کی زبردست پرفارمنس پر شائقین جھومنے پر مجبور ہوگئے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اسپیشل پروگرامز فار میوزک آرٹس کونسل احسن بار ی نے کہاکہ ساﺅنڈ اسپرٹ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے ثقافت کی ترویج کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی ایک جھلک ہے، آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی موسیقی کے بین الاقوامی سطح کے کورس تیار کررہی ہے جو ان نوجوانوں کے لیے ہیں جو موسیقی کو اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں، احسن باری نے مزید کہاکہ ساﺅنڈ اسپرٹ کا بنیادی مقصد موسیقی کے چاہنے والوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے، میوزیکل پروگرام میں اہلیانِ کراچی کی بڑی تعداد شریک ہوئی جو رات گئے تک فن کاروں کی زبردست پرفارمنس سے محضوظ ہوتی رہی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں