اپوزیشن ارکان حلقے کی بجائے اپنے اور گھر والوں کے لئے سامان مانگتے تھے، میر ضیاءلانگو

0
44

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاءلانگو نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن ارکان حلقے کی بجائے اپنے اور گھر والوں کے لئے سامان مانگتے تھے۔ حکومت بلوچستان نے کورونا وباءیں27ہزار زائرین کو سہولیات فراہم کی ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے اس وقت تفتان میں فرائض انجام دیئے جب کوئی وہاں جانے کوتیار نہیں تھا۔ پی ڈی ایم اے اور حکومت بلوچستان نے وباءمیں انسانیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کام کیا اور جن مشکل حالات میں کام کیاہر بلوچستان اور پاکستانی کو ہم پر فخر ہونا چاہیے۔ وباءکے دنوں میں لوگ اپنے گھروں میں محصور اپوزیشن ارکان اسمبلی خودساختہ کورنٹائن تھے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے تفتان بارڈر8سو کلومیٹر کے فاصلے پر محیط ہے تفتان ویرانہ ہے جہاں ضرورت کا ہر سامان کوئٹہ سے بھیجنا پڑ اور اپوزیشن غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔ کورونا وبا کے دوران مہنگا سامان خریدنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اپوزیشن کے ساتھ خریدے گئے سامان میں اگر باقاعدگیوں کا کوئی ثبوت ہے تو پیش کریں  اور کورونا کی پہلی لہرمیں سامان کی قلت تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں