ڈی جی ایف آئی اے ثناءاللہ عباسی کا ایف آئی اے لاہور آفس کا دورہ

0
8

لاہور: ڈی جی ایف آئی اے ثناءاللہ عباسی نے ایف آئی اے لاہور آفس کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایف آئی اے کو ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ابو بکر خدا بخش اور ڈائریکٹر  ایف آئی اے  لاہور ڈاکٹر محمد رضوان نے اہم زیر تفتیش مقدمات/ انکوائریز جیسے چینی سٹہ مافیا، پٹرولیم مقدمات اور آئندہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں زیر غور آنے والے منی لانڈرنگ کے مقدمات پر مفصل بریفنگ دی۔

ڈی جی ایف آئی اے نے تمام تفتیشی افسران/ سرکل انچارجز کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے ان تمام کو تعریفی سرٹیفیکٹ (cc-I) دینے کے احکامات صادر فرمائے۔ ڈی جی ایف آئی اے نے تمام اہم زیر تفتیش مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے تفتیشی افسران سے بھی تفصیلی بریفنگ لی۔

ڈی جی ایف آئی اے نے  تمام تفتیشی افسران سے تفتیش میں آنے والے مسائل سنےاور حل کرنے کے احکامات بھی صادرفرمائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں