سینئر رپورٹر رفیق آزاد مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے

0
123

 کراچی: معروف صحافی رفیق آزاد طویل علالت کے بعد ہفتہ کو مقامی اسپتال میں وفات پا گئے، وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور مختلف اسپتالوں میں زیر علاج رہے لیکن افاقہ نہ ہو سکا- ان کی عمر 55 سال تھی اور انہوں نے پس ماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

ان کی نماز جنازہ اتوار 12 ستمبر بعد نماز ظہر ڈیڑھ بجے عیدگاہ مسجد قیوم آباد اے ایریا میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ماڈل کالونی قبرستان میں کی جائے گی- رفیق آزاد مستند رپورٹر تھے اور بیس سالہ صحافتی کیریئر میں مختلف اداروں سے منسلک رہے، علالت سے قبل بھی وہ ایک نجی چینل میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں