بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا حب میں صحافی کی بم دھماکے میں شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار

0
22

کوئٹہ: بلوچستان  یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے) نے حب میں دستی بم حملے میں میٹرو ٹی وی کے رپورٹر شاہد زہری کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 بی یو جے کے صدر سلمان اشرف ، سنئیر نائب صدر شاہ حسین ترین جنرل سیکریٹری فتح شاکر سمیت کابینہ اور مجلس عاملہ کے اراکین نے ایک مشترکہ بیان میں شاہد زہری کی گاڑی پر ہوئے دستی بم حملے کی شدید مذمت اور دھماکے میں شاہد زہری کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید شاہد زہری کے لواحقین اور غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ حملے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شاہد زہری کی مغفرت کے لیے بھی دعا کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں