سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

0
65

کراچی: 12ربیع الاول کے باعث سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

شہر کراچی سمیت اندرون سندھ بھر میں 12 ربیع الاول کے موقع پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 12 ربیع الاول مورخہ 19 اکتوبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پابندی رینجرز کی درخواست پر عائد کی گئی ہے جبکہ بچے، بزرگ، خواتین اور صحافی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں