قوانین کی خلاف ورزی پر 400 اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ

0
121

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے نے قوانین کی خلاف ورزی پر چارسو نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔ یہ کارروائی رجسٹریشن کی تجدید نہ کرانے والے اسکولوں کے خلاف ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن کی جانب سے کی گئی، جس کے تحت 400 سے زائد نجی اسکولوں کی رجسٹریشن ختم کردی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن نے ایکٹ کے قواعد گیارہ کے تحت کارروائی کی، اسکولوں نےمقرروقت کے باوجود رجسٹریشن کی تجدید سے گریز کیا تھا۔

اس کے علاوہ ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن نے سندھ بھر کے نجی اسکولوں میں پلے گراؤنڈ بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے ، خطوط اور چالان جاری کیے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں