سربراہ پاک فضائیہ کی آذربائیجان کے وزیر دفاع و کمانڈر آذربایئجانی ایئر فورس سے ملاقات

0
31

اسلام آباد: سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی کمانڈر آذربایئجان ایئر فورس لیفٹیننٹ جنرل رمیز طاہروف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے آذربائیجانی فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور پاک فضائیہ کی جانب سے عسکری تربیت میں بھرپور مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آذربائیجانی فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کے اعلیٰ پائےکے تربیتی نظام کی تعریف کی اورآذربائیجانی فضائیہ کے اہلکاروں کی عسکری تربیت میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے خود انحصاری کے اقدامات بالخصوص جے ایف-17 تھنڈر پروگرام کی ملکی سطح پر تیاری  کی بھی بھرپور پزیرائی کی۔
بعد ازاں ایئرچیف نے آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف سے ملاقات کی- دونوں سربراہان نے باہمی دلچسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا۔

ایئر چیف نے یادگار شہدا کا دورہ بھی کیا اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگارِ پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں