پنڈی پولیس کے آشیر باد سے مری میں سڑک پر برف پھینک کر سیاحوں سے مدد کے بہانے رقم اینٹھنے کا معاملہ

0
25

راولپنڈی: پنڈی پولیس کے آشیر باد سے مری میں سڑک پر برف پھینک کر سیاحوں سے مدد کے بہانے رقم اینٹھنے کا معاملہ پر پولیس نے ملزم ثاقب عباسی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا۔

ملزم کے وکیل کی جانب سے عدالت سے ضمانت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے ملزم کی ضمانت 27 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

ملزم ثاقب عباسی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ نواز اشرف کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم ثاقب عباسی کے دوستوں اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مری پولیس نے صحافیوں کو کوریج سے روک دیا اور مری پولیس کی راولپنڈی کچہری میں صحافیوں سے بدتمیزی کی۔ ملزم کو ساتھ لانے والے مری کے تفتیشی افسر کی مبینہ طور پر بدنظمی پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں