ایف آئی اے کی ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

0
220

کراچی: ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق ٹک ٹاکر حریمِ شاہ کی وائرل ویڈیو کا معاملہ پر ایف آئی اے نے خاتون حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں۔ حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے۔

ایف آئی اے نے برطانیہ کی نیشنل کرایم ایجنسی کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ خط میں نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

ویڈیو میں خاتون بھاری رقم منتقلی کا اعتراف کررہی ہیں۔ خاتون کے ویزے، امیگریشن اور سفری دستاویزات کی تفصیلات حاصل کر لی گئیں ہیں۔ خاتون کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔ خاتون نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قطر (دوحا) کیلئے سفر کیا تھا۔ خاتون نے بھاری رقم کے ساتھ اسنیک ویڈیو پر ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔ ویڈیو میں خاتون کے ہاتھوں میں بھاری کرنسی دیکھی جاسکتی ہے اور غیر قانونی طریقے سے کرنسی منتقلی منی لانڈرنگ میں آتی ہے۔

حریم شاہ کے خلاف انکوائری درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ہے۔ تحقیقات میں پاکستان کسٹمز اور ائیرپورٹ سکیورٹی فورس سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں