شہر کراچی میں رکشہ گینگ کی بڑی ڈکیتی، ڈیڑھ کروڑ سے زائد کے آئی فون لوٹ لیے

0
95

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں رکشہ گینگ نے ڈکیتی کی بڑی واردات کر ڈالی ہے، لٹیروں نے نقد رقم کے ساتھ ساتھ ڈیڑھ کروڑ سے زائد کے قیتمی موبائل فون لوٹ لیے۔

کراچی کے علاقے سحر کمرشل ڈیفنس فیز 7 میں رکشہ گینگ نے ایک بڑی ڈکیتی کی ہے، مسلح لٹیرے ڈیڑھ کروڑ سے زائد کے موبائل اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ دکان دار کا کہنا تھا کہ 4 سے 5 ملزمان رکشے میں آئے اور اسلحے کے زور پر سب کو یرغمال بنا کر دکان کے اندر موجود ایک کمرے میں بند کر دیا۔ واردات میں 17 لاکھ روپے کیش اور قیمتی موبائل فون لوٹے گئے ہیں، لوٹے ہوئے تمام موبائل فون کی قیمتیں تھے، اور زیادہ تر آئی فون لوٹے گئے ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز  میں مسلح لٹیروں کو دکان میں لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے دو لٹیرے گاہک کے روپ میں اندر داخل ہو کر موبائل فون دیکھنے لگے، اس کے بعد تین مزید آئے اور انھوں نے پستول نکال کر لوٹنا شروع کر دیا۔

فوٹیج کے مطابق لٹیرے دکان کے شیلف سے قیمتی موبائل فون کے ڈبے اتار اتار کر جمع کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی شہر لٹیروں کی جنت بن گیا ہے، دن دہاڑے موبائل فون کی دکان پر بڑی کارروائی کر کے لٹیرے آسانی سے فرار ہوگئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں