کراچی پولیس آفس حملے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک، 2 دہشت گرد گرفتار

0
222

کراچی: ایس ایس پی سی ٹی ڈی طارق نواز کے مطابق سی ٹی ڈی کا مائی گاڑی مزار کے قریب پولیس مقابلے میں کے پی او حملے کا ماسٹر مائینڈ ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت آیت اللہ کے نام سے کی گئی ہے۔ دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

سی ٹی ڈی سے منگھوپیر نادرن بائی پاس پر دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کراچی پولیس آفس پر حملے میں ملوٹ ایک دہشت گرد ہلاک دو گرفتار کرلئے گئے۔

زرائع کے مطابق کاونٹر ٹیررسٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر منگھوپیر نادرن بائی پاس کے قریب چھاپہ مارا گیا تھا، سی ٹی ڈی کی جانب سے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کیا گیا۔ دہشت گردوں سے ملنے والے سامان کو تحویل میں لے کر جانچ کا عمل شروع کردیا گیا۔ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ سے محفوظ رہنے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو طلب کرلیا گیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے علاقے کی سرچنگ کا عمل شروع کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں