اداکارہ میرا کی امریکا میں پاگل قرار دیئے جانے والی افواہوں کی تردید

0
80

کراچی: پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی اداکارہ میرا نے امریکا میں پاگل قرار دیئے جانے والی افواہوں کی تردید کر دی۔

ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں میرا  نے امریکا میں پاگل قرار دیئے جانے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں داخل ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں وہ سب محض افواہیں تھیں۔

اداکارہ میرا نے یہ بھی کہا کہ والدہ کی یہ بات سچ ہے کہ جب میں اُن سے بات کر رہی تھی تو میں اس وقت رو رہی تھی کیوں کہ میرا موبائل فون چوری ہو گیا تھا، صورتحال کچھ اس نوعیت کی تھی کہ والدہ کو میرے الفاظ سمجھنے میں غلط فہمی ہوئی لیکن میں واپس آکر اس حقیقت سے پردہ اُٹھاؤں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں