پاکستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 32000 سے تجاوز، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 افراد شہید

0
110

اسلام آباد، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10ہزار 957 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جب کہ ایک ہزار 140 افراد میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح اب تک کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 851 ہوگئی ہے اور 32 ہزار 81  میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 39 افراد اس وائرس کے ہاتھوں شہید ہو گئے۔ جس کے بعد جاں بحق افراد کی کل تعداد 706 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 257 اموات ہوئی ہیں۔ پنجاب میں 211، سندھ میں 200، بلوچستان 27، اسلام آباد 6 اور گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس ایک شخص کی جان لے چکا ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں کورونا وائرس کے 167 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا کے اب تک 12 ہزار 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 11 ہزار 869، خیبرپختونخوا 4 ہزار 875 ، بلوچستان 2 ہزار 61 ، اسلام آباد 716، آزاد کشمیر 86 اورگلگت بلتستان میں 457 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان مریضوں میں سے 8 ہزار 555 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں