کوئی بے شرمی سی بے شرمی ہے

0
85

ایک وقت تھا کلبھوشن یادیو غداری و حب الوطنی کا معیار تھا۔ روزانہ ٹرینڈز چلتے تھے، ٹاک شوز پر ہنگامہ ہوتا تھا، کوئی نام نہ لیتا تو بتایا جاتا تھا کہ وہ بھارت سے ملا ہوا ہے۔
۔
اب عرصہ ہوا کلبھوشن کا نام ففتھ جنریشن والے لیتے ہیں نہ یہ غداری و حب الوطنی کا کوئی معیار رہا ہے۔
۔
اور اب حکومت اسے قانون سازی کے ذریعے NRO دینے کی تیاریوں میں ہے۔ اپنے آپ میں یہ انوکھا اور پہلا واقعہ ہوگا کہ حکومت کسی غیر ملکی جاسوس کو این آر او دینے کے لیے باقاعدہ قانون سازی کا سہارا لے گی۔  قومی وقار کا جنازہ نکالنے میں عمران خان کا کوئی ثانی نہیں ہے، گویا یہ کالک بھی انھی کے نام رہے گی
۔
عمران خان مودی کے جیتنے کی دعائیں مانگتے اور قوم کو دلاسہ دیتے رہے، مگر اس نے کشمیر پر قبضہ کر لیا۔
2018ء سے مودی سے خفیہ مذاکرات ہو رہے ہیں، مگر اس نے اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کشمیر پر قبضہ کیا، اب خبریں ہیں کہ ہندوؤں کو نہ صرف ڈومیسائل فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ آبادی کا توازن بدلا جا سکے، بلکہ کشمیر کے مزید حصے بخرے کرنے کی تیاری ہے، اور ہماری حکومت کیا کر رہی ہے، وہ مودی کے سامنے گھگھیا رہی ہے، اس کے منت ترلے کر رہی ہے، اور اب کلبھوشن یادیو کےلیے قانون سازی کر رہی ہے۔ یہ ہے وہ تبدیلی اور وہ نیا پاکستان جس کے نام پر اس قوم کے ساتھ بڑا فراڈ کیا گیا ہے۔
۔
آپ اندازہ کریں کہ کیسے قوم کو بےوقوف بنایا جاتا اور اس کے جذبات سے کھیلا جاتا ہے، کیسے ایک وقت میں جو کام غداری ہوتا ہے، وہی اگلے وقت میں حب الوطنی بن جاتا ہے، کیسے یہ کام انجام دینے والے اصرار کرتے ہیں کہ دونوں صورتوں میں وہ ٹھیک ہیں، قوم ان پر ایمان لائے۔ کوئی سوال اٹھائے گا تو غدار ٹھہرے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں