وزیر صحت سندھ کی صدارت انسداد پولیو مہم اور کورونا ویکسین صورتحال پر اہم اجلاس

0
28

کراچی: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی صدارت میں صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم اور کورونا ویکسین صورتحال پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، پارلیامانی سیکریٹری براۓ صحت قاسم سومرو، ای او سی کوآرڈینیٹر فیاض عباسی اور صوبے بھر کے کمیشنرز اور ڈپٹی کمیشنر نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں ٹارگیٹڈ پولیو کوریج کو ہر صورت میں ممکن بنایا جاۓ۔ بچوں سے غیرموجودگی کی نشاندہی کی صورت میں پولیو کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جاۓ۔ تمام اضلاع کرونا ویکسین کے عمل کو تیز کریں، اس سلسلے میں تمام اسٹیگ ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے، ڈیلٹا ویریئنٹ کے پیش نظر جلد سے جلد ویکسین کا دائرہ بڑھایا جاۓ۔ انڈسٹریز کو بتایا جاۓ کے ممکنہ چوتھی لہر کی صورت میں دوبارہ لاک ڈائون سے بچنے کے لیے اپنے ورکرز کو ویکسین کروا لیں اور عملے کی ویکسین کرانے والی فیکٹریز کو ہی چلنے کی اجازت ہوگی۔

صوبائی وزیر کی ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کی سہولت نادرا سینٹرز پر بھی انتظامات کیے جائیں تا کہ ویکسین کی زیادہ سے زیادہ کوریج ہوسکے۔ ویکسین کے مرحلے میں میڈیکل اور پیرامیڈیکل فائینل ایئر کے طلبہ کی مدد لی جاۓ۔ ویریئنٹ سے بچنے اور معمولات زندگی بحال رکھنے کے لیے ویکسینیشن لازمی ہے۔ جن اضلاع میں ویکسینیشن ٹارگیٹ کو پورا نہیں کیا جاۓ گا وہاں کے افسران کے خلاف کارروائی کی جاۓ گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں