کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی الیکشن 2021 کی پارٹی پوزیشن کے مکمل نتائج

0
545

کراچی: کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی الیکشن 2021 پارٹی پوزیشن (212/212) کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 60 اور پاکستان مسلم لیگ نواز 59 جبکہ آزاد اُمیدوار 55 کامیاب ہوئے ہیں۔

اب تک کے 212  وارڈز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 60، مسلم لیگ نواز کے 59، آزاد امیدوار 55، پاکستان پیپلز پارٹی کے 17،  متحدہ قومی موومنٹ کے 10، جماعت اسلامی کے 7، بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے 2، 2 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

ملک کے 41کنٹونمنٹ بورڈز کے 205 وارڈز میں 1569 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جبکہ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں