شہر کراچی میں آج آندھی اور بارش کی پیشگوئی

0
210

کرااچی: شہر کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین اور میرپورخاص میں آج اور کل آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا شدید کم دباؤ اس وقت مشرقی بھارت پر موجود ہے۔ آج اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ کراچی میں 13ستمبر کو شام یا رات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں