چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس

0
28

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمشنرز کی وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی اور گھر گھر ووٹروں کی تصدیقی مہم کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنرز سے بریفنگ لی گئی اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ 

چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی  کے کام  کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کی ہدایات دیں۔ ہدایات میں تمام اہل افراد اپنے ووٹوں کا اندراج اپنے شناختی کارڈ کے مستقل یا موجودہ پتہ کے مطابق  کروا سکتے ہیں۔ ایسے  ووٹر جو وفات پا چکے  ہیں ان کے ووٹوں کے اخراج کو یقینی بنائیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے درکار فارمز کی پرنٹنگ اور دیگر ضروری اشیا کی دستیابی پر صوبائی الیکشن کمشنرز سے فیڈ بیک لیا۔ انتخابی فہرستوں کے حوالے سے اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران اور دیگر عملے کی تعیناتی پر بھی  صوبائی الیکشن کمشنروں نے بریفنگ دی۔

چیف الیکشن کمشنر نے شماریاتی بلاک کوڈ کی حدود میں ابہا م کی صورت میں محکمہ شماریات اور ضلعی انتظامیہ  سے رابطہ کرنے  کی ہدایت تاکہ شماریاتی  بلاک کوڈ کی حدود کے درست تعین  کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنرصاحبان نے کمیشن کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں رجسٹریشن افسران کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے، 9 اکتوبر کو خیبر پختونخواہ، 11 اکتوبر کو پنجاب میں ٹریننگ مکمل ہو گئی ہے. آج 12 اکتوبر سندھ میں تربیتی سیشن کا آغاز ہوچکاہے  جبکہ کل بلوچستان میں اس حوالے سے  تربیتی سیشن منعقد کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں