پی ایف یو جے کا وفد کے ہمراہ گوادر پریس کلب کا دورہ

0
50

گوادر: پی ایف یو جے کے صدر کی سربراہی میں صحافیوں کے وفد کا گوادر پریس کلب کا دورہ کیا۔ وفد میں پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذولفقار، سماء نیوز کے سابق بیورو چیف اور اسلام آباد کے معروف اور سینیئر صحافی سی آر ایس ایس کے ٹرینر طاہر راٹھور، سی آر ایس ایس کے اور فری لانس صحافی گہرام اسلم، اور ڈان نیوز کے کمیرہ مین منصور احمد شامل تھے۔

گوادر پریس کلب کے صدر اسماعیل بلوچ، نائب صدر نور محسن، ڈی جی پی آر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وہاب اسحاق و دیگر پریس کلب کے ممبران نے استقبال کیا۔

اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اب یونینوں کو ڈی ریل کرادیا گیا ہے۔ پہلے مزدور یونین اور کسان یونین مضبوط ہوا کرتے تھے لیکن اب ان میں وہ قوت اور اتحاد نہ رہی ہیں۔ بی یو جے بلوچستان کے کسی بھی کونے میں صحافی موجود ہوں تو وہ اس کی آواز بنے گی۔ بلوچستان کے کسی بھی صحافی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع کے صحافی اگر بیمار ہو تو اس کو علاج کے لیے پچاس ہزار سے ایک لاکھ تک مدد کرسکتے ہیں ان کی شادی اور نکاح پر بھی مدد کریں گے۔

نیشنل پریس کلب صرف اسلام آباد تک محدود ہیں ان میں تمام پریس کلبوں کی نمائندگی ہونا چاہیئے۔ پریس کلبوں کا کام صحافیوں تفریح دینا ہے  پریس کلبوں میں سیاست نے صحافت اور یونینوں کا بھیڑہ غرق کر دیا ہیں۔۔لیکن اب تک پریس کلبوں کی ان سیاست سے کوئٹہ پریس اور گوادر پریس کلب بچ گئے ہیں۔ پریس کلب ہمارے دوسرا گھر ہوتے ہیں۔ پریس کلب اپنے ممبران کو سہولیات بہم پہنچاتے رہتے ہیں۔ کسی بھی علاقے میں اگر تین اخبارا نکلتے ہوں اور وہاں 21 بندے باقاعدہ صحافت سے تعلق رکھتے ہوں اور ان کا ذریعہ معاش صحافت ہی ہوں تو وہاں پریس کلب قائم ہوسکتا ہے۔ پریس کلبوں میں اجارہ داری اور ون مین شو کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔ سالوں سے پریس کلبوں اور یونینوں پر شخصی اجاری داری کو ختم کرادینگے۔

پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار  نے حکومتِ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ گوادر پریس کلب اور دیگر پریس کلبوں کے لیے اعلان کردہ گرانٹ کو جلد جاری کر دیں۔ گوادر پریس کلب کے گرانٹ کو مستقل بنیاد پر جاری کیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں