جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

0
16

اسلام آباد: جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس فاروق سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں ججز، وکلا اور دیگر لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی تھی۔ یہ نشست اسلام آباد ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ کا جج بنائے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ 24اکتوبر کو جے سی پی نے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید اور سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی کو 5 سے 4 کی اکثریت سے سپریم کورٹ میں ترقی دینے کی منظوری بھی دی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں