وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا وزیر اعظم عمران خان پر لفظوں کا حملہ

0
147

اسلام آباد: ‏تحریکِ انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان سخت جملوں پر مبنی جھڑپ ہوئی۔

وفاقی وزیر پرویز خٹک صوبے میں گیس بندش پر نالاں تھے جس پر عمران خان نے کہا کہ اگر آپ مجھ سے خوش نہیں تو حکومت کسی اور کو دے دیتا ہوں۔ کپتان اجلاس چھوڑ کر جانے لگے تو پرویز خٹک اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

‏تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم عمران خان سے گلے شکوے کیے اور پھر اچھے بچوں کیطرح منی بجٹ کیلیے ووٹ دینے ایوان میں پہنچ گئے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ ‏پارلیمانی پارٹی میں انقلابی اور پھر اکیلے میں وزیر اعظم عمران خان سے چیمبر میں جا کر ملاقات کی ہے۔ یعنی ‘طبیعت صاف’ کرائی اور آکر کہا کہ عمران خان میرے لیڈر ہیں دلیری سے اندر بات کرنے کے سوال پر کہا کہ وہ ہماری اندرونی بات تھی۔

‏پرویز خٹک سے جب صحافیوں نے سوال کیا کہ آپ نے تو ووٹ نا دینے کی بات کی تو بولے نہیں ایسا نہیں اور ساتھ ہی کہ دیا کہ وہ تو ہماری اندرونی بات تھی۔ ‏میں اجلاس سے ناراض ہو کر نہی سگریٹ پینے گیا تھا اور کہتے ہیں کہ وزیراعظم پر سو فیصد اعتماد ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں