کراچی یونین آف جرنلسٹس کی بول کے دفتر پر ایف آئی اے کے چھاپے کی مذمت

0
131

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس نے بول نیوز کے دفتر میں ایف آئی اے اہلکاروں کے چھاپے اور اس دوران صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہراساں کرنے کی سخت الفاظ میں شدید مذمت کی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میڈیا ہاوس پر وفاقی ادارے کے چھاپے کا فوری نوٹس لیں۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری لیاقت علی رانا سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بول نیوز کے کو چیئرمین شعیب خان کی گرفتاری کے بعد بول نیوز کے ہیڈ آفس پر ایف آئی اے کا چھاپہ ممکن ہے تفتیش کے سلسلے میں ہو لیکن اس موقع پر بول نیوز کے دفتر میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہراساں کرنا ناقابل برداشت عمل ہے اطلاعات کے مطابق اہلکار زبردستی میڈیا ہاوس میں داخل ہوئے اور پھر تمام فلورز پر کام کرنے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو بلڈنگ سے باہر نکل جانے کا حکم دیدیا جو اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتا ہے اور اس سے بول نیوز کی نشریات بھی متاثر ہوئیں بیان میں چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک میڈیا ہاوس پر پیش آنے والے اس واقعے کا کا فوری نوٹس لیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں